سوئی گیس مرمت شدہ بڑے میٹر

محکمہ سوئی گیس شہر میں مرمت شدہ بڑے میٹر لگانے لگا

محکمہ سوئی گیس کی جانب سے صارفین کو پرانے گیس میٹر کی جگہ پرانے مرمت شدہ اور بڑے سائز کے میٹر لگا دیئے گئے ہے جس پر شہریوں کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا جبکہ پشاور کے بیشتر علاقوں میں سوئی گیس کے پائپوں میں محکمہ سوئی گیس کی جانب سے خاص قسم ہوا کا پریشر چھوڑ جارہا ہے جس سے پائپوں میں گیس نہ ہونے کے باوجود گیس میٹر بجلی کی رفتار سے چلنے لگے ہیں اور میٹروں کے مسلسل چلنے کی وجہ سے شہریوں کو بھاری برکم بل ارسال کئے گئے ہیں پشاور میں محکمہ سوئی گیس کی جانب سے صارفین کو پرانے مرمت شدہ میٹر لگائے گئے شہریوں کے مطابق یہ میٹر سائز میں بھی بہت بڑے ہیں اور شہریوں کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے اس سے ان کے ماہانہ سوئی گیس کے بل میں حد درجہ اضافہ ہوجائیگا اور ان کا کہنا ہے کہ ہر آخر کس منطق کے تحت محکمہ نے پرانے میٹروں کی جگہ پرانے مرمت شدہ اور بڑے سائز کے میٹر لگائے گئے اس کی جگہ نئے میٹر کیوں نہیں لگائے جارہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے بڑے میٹروں کے بل بھی زیادہ آئینگے جو کہ ان پر ایک اضافی بوجھ ہوگا ۔

مزید پڑھیں:  کپتان بابراعظم عمران خان کا ریکارڈ توڑنے کے قریب

انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے خلاف جلد از جلد ایکشن لیا جائے اور مرمت شدہ میٹروں کی تنصب کو روکا جائے بصورت دیگر وہ اس کے خلاف احتجاج کرینگے۔ اس حوالے محکمہ سوئی گیس پشاور کے جی ایم اور مینجر آپریشن سمیت دوسرے حکام سے موقف لینے کیلئے باربار رابطہ کیا گیا اور وٹس ایپ پر پیغام چھوڑا گیا تاہم کوئی جواب موصول نہیں ہو سکا۔ ادھر مرمت شدہ میٹر لگانے والے اہلکاروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ چونکہ یہ میٹر بڑے ہیں لہذا بل زیادہ ہی آئے گا نیز میٹر ٹیپمرڈ اور مرمت شدہ ہیں جبکہ محکمہ ہر میٹر کی قیمت ماہانہ بل کی صورت میں 1500 روپے وصول کرے گا اور یہ وصولی 6 ماہ تک ہو گی۔

مزید پڑھیں:  نیویارک، فلسطین کے حمایتی طلبہ کی برطرفی کیخلاف احتجاج، یونیورسٹی میں حالات کشیدہ