کچنار قیمہ

کچنار قیمہ

اجزاء:

  1. قیمہ آدھا کلو
  2. کچنار ایک پاؤ
  3. ہری مرچیں 4 سے 5 عدد چوپڈ کرلیں
  4. ہرا دھنیا ایک کھانے کاچمچ
  5. ٹماٹر پیسٹ 4 سے 5 عدد
  6. پیاز 3 عدد بڑے باریک کاٹ لیں
  7. گھی ایک کپ
  8. لہسن ادرک پیسٹ دو چائے کے چمچ
  9. نمک حسب ذائقہ
  10. دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  11. ہلدی آدھا چائے کا چمچ
  12. سرخ مرچ ایک کھانے کا چمچ

ترکیب:

  • کچنار کی کلیاں چن کر صاف کر لیں اور 5 سے 6 منٹ تک ابال لیں۔
  • قیمہ اچھی طرح دھو لیں ایک کڑاہی میں گھی ڈال کر گرم کریں اور پیاز ڈال کر ہلکا براؤن ہونے تک فرائی کریں۔
  • پھر اس میں لہسن ادرک ڈال کر 1 منٹ فرائی کریں اور قیمہ ڈال کر پانچ سے سات منٹ بھونیں پھر اس میں نمک ہلدی دھنیا پاؤڈر اور سرخ مرچ ڈال کر 3 سے 4 منٹ بھون لیں۔
  • پھر ٹماٹروں کا پیسٹ ڈال کر 3 منٹ بھونیں اور ابلی کچنار ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور 5 منٹ تک بھون کر ہری مرچیں اور ہرا دھینا ڈال دیں اور مکس کر کے ایک کپ پانی ڈال کر ڈھک دیں اور دس منٹ ہلکی آنچ پر پکنے دیں تاکہ قیمہ اور کچنار اچھے طریقے سے گل جائیں۔
  • اب چولہا بند کر کے کچنار قیمہ کسی ڈش میں نکال لیں اور ہرا دھنیا ست گارنش کر لیں مزیدار کچنار قیمہ تیار ہے۔