اداکارہ یمنیٰ زیدی والدہ کی سالگرہ

اداکارہ یمنیٰ زیدی کا والدہ کی سالگرہ پر خوبصورت پیغام

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف و خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنی والدہ کو شاعرانہ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

یمنیٰ زیدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں اُنہیں اپنی والدہ کے لیے ایک خوبصورت نظم پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وہ آنکھوں کی کمزوری جس میں سب سے زیادہ مضبوطی ہے۔
وہ ہاتھ جنہیں ہم تھام لیں تو کبھی گِر نہیں سکتے۔
وہ سفید بال جو اتنے حسین کہ دیکھو تو دل کو سکون ملے۔
وہ دعا جو اتنی بااثر کے ہر بلا ٹل جائے۔
وہ آغوش جس میں خود کو سمیٹ لوں تو ہر پریشانی بھول جاؤں۔
ماں میری سب سے پیاری ماں۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل
مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری پیاری امّی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو‘۔

یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان کی وجہ سے گالیاں پڑی،علی عباس

اداکارہ کی پوسٹ کو مداحوں اور انڈسٹری کے ساتھی اداکاروں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور اُن کی والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی جارہی ہیں۔