ووٹنگ مشین کی خریداری

وزارت سائنس نے خود ووٹنگ مشین خریدی تو قبول نہیں ہوگی

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن کیلئے ووٹنگ مشین کی خریداری سے متعلق وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو خط لکھ دیا جس میں کہاگیا ہے کہ وزارت سائنس نے خود ووٹنگ مشین خریدی تو قبول نہیں ہوگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق خط میں الیکشن کمیشن نے لکھا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن کیلئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے نجی کمپنی سے خود ووٹنگ مشین خریدی تو وہ قبول نہیں ہوگی۔کمیشن نے لکھا کہ آئین کے تحت الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمے داری ہے،یہ صرف الیکشن کمیشن کا اختیار ہے کہ وہ اوپن ٹینڈر پر پیپرا رولز کے مطابق ووٹنگ مشینیں خریدے۔

مزید پڑھیں:  معاشی چیلنجز: امریکہ کا پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعلان