زارا تنہا دنیا کا چکر خاتون

زارا تنہا دنیا کا چکر کاٹنے والی کم عمرترین خاتون بن گئیں

یلجئین نژاد برطانوی نوعمر پائلٹ زارا تنہا دنیا کا چکر لگانے والی کم عمرترین خاتون بن گئیں،میڈیا رپورٹ کے مطابق 19 سالہ زارا رتھر فورڈ کا سفر 18 اگست 2021 کو بیلجیئم کے شہر کورٹریج سے شروع ہوا جو 20 جنوری 2022 کو ختم ہوا،

اس دوران انہوں نے 5 براعظموں میں سفر کیا جس میں انہوں نے 60 سے زائد بار اسٹاپ بھی کیا۔زارا نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ میں بہت خوش ہوں کہ میں نے 32 ہزار میل پرواز کا چیلنج مکمل کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سفر میں نے تین ماہ میں مکمل کرنا تھا لیکن موسم کی خرابی نے سفر میں تاخیر کی۔ نوعمر پائلٹ کا کہنا تھا کہ اس سفر میں سب سے مشکل حصہ سائبیریا کے اوپر سے گزرنا تھا کیونکہ وہ بہت سرد علاقہ تھا، اگر وہاں انجن رک جاتا ہے تو ریسکیو کرنے میں کئی گھنٹے لگ جاتے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش، ژالہ باری اور برفباری کا امکان

زارا نے کہا کہ میں لوگوں کو اپنے تجربات کے بارے میں بتانے اور لوگوں کو زندگی میں کچھ منفرد کرنے پر زور دوں گی ، انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو موقع ملے تو آپ یہ ضرور کریں۔

مزید پڑھیں:  سوات، خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار