ٹی 20 ورلڈکپ 2022

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے شیڈول کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے ۔

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ کے آٹھویں ایڈیشن کی میزبانی آسٹریلیا کرے گا۔ میگا ایونٹ 16 اکتوبر سے شروع ہوکر 13 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔پاکستان براہ راست سپر 12 راونڈ میں جگہ بناچکا ہے۔ اس مرتبہ بھی پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔ ایم سی جی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے میچ کی میزبانی کرے گا ۔روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی 20ورلڈ کپ کا میچ 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش اور جنوبی افریقا سمیت پہلے راونڈ کی دو ٹیمیں بھی پاکستان سے مقابلہ کریں گی۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل 7 کے لیے اپنی کٹ لانچ کر دی

پاکستان کو گروپ 2 میں بھارت ، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم 30 اکتوبر کو گروپ اے کی رنر اپ ٹیم سے میچ کھیلے گی جبکہ جنوبی افریقا سے 3 نومبر اور بنگلہ دیش سے 6 نومبر کو میچ ہوگا۔ٹی 20 ورلڈکپ کا افتتاحی میچ پہلے راونڈ کی ٹیموں سری لنکا اور نمیبیا کے درمیان 16 اکتوبر کو ہوگا۔ سپر 12 راونڈ کا آغاز 22 اکتوبر کو دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔ٹی 20ورلڈکپ کے سیمی فائنلز سڈنی اور ایڈیلیڈ میں 9 اور 10 نومبر کو ہوں گے جبکہ فائنل ایم سی جی میلبورن میں 13 نومبر کو ہوگا۔ میزبان آسٹریلیا میگا ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار