پریانکا چوپڑا سروگیسی کے ذریعے ماں

پریانکا چوپڑا بھی سروگیسی کے ذریعے ماں بن گئیں

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونس والدین بن گئے۔

پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے یہ خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے اپنے گھر میں ننھے مہمان کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں کہ ہمارے گھر سروگیسی کے ذریعے ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے گھر بیٹا ہوا ہے یا بیٹی۔

پریانکا چوپڑا نے تمام لوگوں سے درخواست کی کہ ان کی زندگی کے اس خاص وقت میں ان کی رازداری کا خیال رکھا جائے کیونکہ اس وقت وہ اور نک جونس اپنے خاندان پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ میں اب سروگیسی کے ذریعے بچوں کی پیدائش کا رجحان نارمل ہوتا جارہا ہے۔ پریانکا چوپڑا واحد اداکارہ نہیں ہیں جن کے گھر سروگیسی کے ذریعے بچے کی پیدائش ہوئی ہے بلکہ اس سے قبل بالی ووڈ کے بڑے بڑے ستارے جیسے عامر خان، ایکتا کپور، تشار کپور، شاہ رخ خان کے چھوٹے بیٹے ابراہم ، کرن جوہر کے جڑواں بچے، شلپا شیٹی کی بیٹی، سنی لیونی کے جڑواں بچے پریتی زنٹا بھی سروگیسی کے ذریعے والدین بن چکے ہیں۔

خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا نے سنہ 2018 میں امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی تھی۔