خیبر پختونخوا میں لاک ڈائون

خیبر پختونخوا میں لاک ڈائون کی سفارش

اومیکرون کے پھیلائو میں مسلسل ا ضافہ اور بعض سرکاری اور نجی سکولوں، کالجز اور یونیورسٹیز کے بند ہونے کے بعد صوبائی حکومت نے آئندہ کیلئے نئی پالیسی مرتب کر لی ہے اس سلسلے میں سفارشات کا مسودہ صوبائی حکومت کی جانب سے این سی او سی کو ارسال کردیا گیا ہے جس کی روشنی میں کورونا کی وبائی صورتحال کے دوسرے مرحلے میں ممکنہ طور پر نئی پابندیوں کے حوالے سے این سی او سی کی جانب سے اعلان کر دیا جائے گا. ذرائع نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے نئی پالیسی کیلئے مجوزہ سفارشات میں سخت اقدامات کا فیصلہ کیاگیا ہے جبکہ بعض علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون لگانے کی منظوری بھی دیدی گئی ہے اس طرح مردان ، نوشہرہ ،بنوں ، کرک ، سوات ، مہمند اور پشاور میں بھی سمارٹ لاک ڈائون لگانے کی تجاویز پر غور کیا جارہا ہے۔

مزید دیکھیں :   پاراچنار ،غیر حتمی انتخابی فہرستیں عوام کیلئے ڈسپلے مراکز میں اویزاں