چلغوزے کی درآمد

چلغوزے کی درآمد پرعائد 45 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ

ای سی سی نے افغانستان غذائی بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی روپوں میں مخصوص مصنوعات کی برآمد کی اجازت دیتے ہوئے افغانستان سے چلغوزے کی درآمد پر عائد 45 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جمعہ کو وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا وزیر خزانہ نے اجلاس کی ورچوئل صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء ، مشیروں، معاونین اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی ۔ای سی سی نے افغانستان غذائی بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی روپوں میں مخصوص مصنوعات کی برآمد کی اجازت دیدی۔ ای سی سی نے افغانستان سے چلغوزے کی درآمد پر عائد 45 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ۔ای سی سی نے کامیاب پاکستان پروگرام کی مانیٹرنگ کیلئے تھرڈ پارٹی خدمات لینے کی منظوری دیدی۔

مزید پڑھیں:  ججز کو موصول خط کے حوالے سے کمیشن بننا ضروری ہے، علی امین گنڈاپور