Imran Khan 4

پوری قوم طبی عملےکی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتی ہے- وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کوروناصورتحال سےمتعلق اجلاس، وزیراعظم عمران خان کوکوروناکی صورتحال سےمتعلق بریفنگ، ٹریکنگ،ٹیسٹنگ اورقرنطینہ منتقل کرنےسےمتعلق حکمت عملی پربھی بریفنگ.

چیئرمین این ڈی ایم اےکی حفاظتی انتظامات پربریفنگ ان کا کہنا تھا کہ حفاظتی سامان کی تیسری کھیپ کل صوبوں کوبھیج دی جائےگی.

مزید پڑھیں:  فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کوروناسےمتعلق درست ڈیٹااورمعلومات پرتوجہ دی جائے، درست اعدادوشمارپرمبنی ڈیٹاکی بنیادپرحکمت عملی طےکی جائے،محدودکاروباری سرگرمیوں کی اجازت دی،جہاں تک ممکن ہوسکےسماجی فاصلہ یقینی بنایاجائے،ہجوم میں ماسک اوردیگراحتیاطی تدابیراختیارکی جائیں،عوام کواحتیاطی تدابیرکےبارےمیں ترغیب دی جائے،قرنطینہ سینٹرزطرزپردیگرشہروں میں سینٹرزقائم کیےجائیں گے.

مزید پڑھیں:  رعایت ختم، گیس صارفین کیلئَے یکساں ریٹ مقرر

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم طبی عملےکی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتی ہے،کوروناچیلنج سےنمٹنےکیلئےمیڈیاکاکردارکلیدی ہے،علمائےکرام سےجلدملاقات کروں گا،علماکی مشاورت سےرمضان میں حکمت عملی تشکیل دی جائےگی.