بیرون ملک پاکستانی

3 سال میں 11 لاکھ 39 ہزار پاکستانی ملازمتوں کیلئے بیرون ملک گئے

سینٹ میں وزارت سمندرپار پاکستانیز نے بیرون ملک ملازمت کیلئے جانے والوں کی تفصیلات پیش کردیں ۔ جمعہ کو وقفہ سوالات کے دور ان پوچھا گیا کہ پی ٹی آئی کا تین سالہ دور حکومت کتنے پاکستانی نوکریوں کیلئے باہر گئے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بیرون ملک سے پاکستان میں نوکریوں کیلئے آنے کی بجائے 11لاکھ 39 ہزار سے زائد پاکستانی بیرون ملک چلے گئے۔ اجلاس کے دور ان وزارت سمندرپار پاکستانیز نے بیرون ملک ملازمت کیلئے جانے والوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کردیں۔ تحریری جواب میں بتایا گیا کہ سعودی عرب میں سب سے زیادہ 6 لاکھ 24 ہزار سے زائد پاکستانی ملازمت کیلئے گئے۔ تحریر ی جواب میں بتایا گیا کہ یو اے ای میں 2 لاکھ 92 ہزار سے زائد پاکستانی ملازمت کیلئے گئے،اومان میں 77ہزار سے زائد پاکستانی ملازمت کیلئے گئے، قطر میں 64 ہزار سے زائد پاکستانی ملازمت کیلئے گئے۔ وزارت سمندر پارپاکستانیز کے مطابق بحرین میں 19 ہزار سے زائد پاکستانی ملازمت کیلئے گئے۔ وزارت سمندر پارپاکستانیز نے بتایا کہ ملائیشیا میں 13 ہزار سے زائد پاکستانی ملازمت کیلئے گئے۔ وزارت سمندر پارپاکستانیز نے بتایا کہ عراق میں 6ہزار سے زائد پاکستانی ملازمت کیلئے گئے۔ وزارت سمندر پارپاکستانیز نے کہا کہ چائنہ میں 2 ہزار سے زائد پاکستانی ملازمت کیلئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ یو کے میں بھی 2 ہزار سے زائد پاکستانی ملازمت کیلئے گئے۔ وزارت سمندر پارپاکستانیز نے کہا کہ یو ایس اے میں 1 ہزار سے زائد پاکستانی ملازمت کیلئے گئے۔ ترکی میں 288 پاکستانی ملازمت کیلئے ملک سے گئے۔

مزید دیکھیں :   پاراچنار ،غیر حتمی انتخابی فہرستیں عوام کیلئے ڈسپلے مراکز میں اویزاں