گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ

سوزوکی کے بعد ٹویوٹا گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ

منی بجٹ میں مقامی طور پر اسمبل گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضاف کے بعد پہلے پاک سوزوکی اور اب ٹویوٹا انڈس موٹرز کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق منی بجٹ کے بعد عائد کی جانے والی ڈیوٹی کا بوجھ کمپنی نے صارفین پر منتقل کردیا ہے اور قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے کم از کم اضافہ 63 ہزار جبکہ زیادہ سے زیادہ 4 لاکھ 93 ہزار روپے کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  مودی کی مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز تقریر پر ہنگامہ برپا ، کارروائی کا مطالبہ