شین پیخور

سرسبز پشاور کی ایک اور کوشش، "شین پیخور” مہم شروع کرنیکا فیصلہ

محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا نے پشاور کو ایک بار پھر سے سرسبز بنانے کیلئے مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، "شین پیخور” کے نام سے مہم کے دوران پشاور کو سرسبز بنانے کیلئے اقدامات کئے جائینگے جبکہ شہریوں کو بھی مہم میں شامل کیا جائیگا۔

محکمہ بلدیات ذرائع کے مطابق پشاور میں مختلف خالی پلاٹوں اور دیگر مقامات پر شجر کاری کی جائیگی، اسی طرح پشاور میں خالی مقامات پر پبلک پارکس قائم کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے جبکہ سڑک کنارے بھی سبزہ اگایا جائیگا۔ پشاور کے چوراہوں اور اہم تاریخی مقامات کو بھی سبزہ زار میں تبدیل کیا جائے گا اور پھولوں کی کیاریاں بھی تیار کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق اس ضمن میں پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور تمام ٹاونز کے ہارٹیکلچر اور گارڈنز کے انچارج کو ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ "شین پیخور” مہم کے دوران پشاور کے شہریوں میں اس حوالے سے اہمیت کو بھی اجاگر کیا جائے گا جبکہ سکولوں اور جامعات کے طلبہ و طالبات کو بھی مہم کا حصہ بنایا جائیگا تاکہ آئندہ نسلوں میں پودوں کے ساتھ قربت پیدا کی جاسکے۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی سے اغواء اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف بی آر رحمت اللہ کی نعش برآمد
مزید پڑھیں:  روسی نائب وزیر دفاع رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی "کلین اینڈ گرین پشاور” اور "پھولوں کا شہر پشاور” کے نام سے کئی مہم چلائی گئی تھیں جس پر ٹی ایم ایز اور پی ڈی اے کے کروڑوں کے اخراجات کئے تھے۔