بھارتیوں کا آن لائن ڈیٹا لیک

کرونا سے متعلق ہزاروں بھارتیوں کا آن لائن ڈیٹا لیک

بھارت اپنے شہریوں کے کرونا ڈیٹا کی حفاظت بھی نہ کر سکا، کرونا سے متعلق ہزاروں بھارتی شہریوں کا ڈیٹا آن لائن لیک ہو گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں ہزاروں لوگوں کا ذاتی ڈیٹا ایک سرکاری سرور سے لیک ہو گیا ہے جس میں ان کے نام، موبائل نمبر، پتے اور کووِڈ ٹیسٹ کے نتیجے شامل ہیں، اور ان معلومات تک آن لائن سرچ کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔لیک ہونے والے ڈیٹا کو ریڈ فورمز کی ویب سائٹ پر فروخت کے لیے رکھا گیا ہے جہاں ایک سائبر مجرم نے 20 ہزار سے زیادہ لوگوں کا ذاتی ڈیٹا رکھنے کا دعوی کیا ہے۔ ریڈ فورمز پر ڈالے گئے ڈیٹا میں ان لوگوں کا نام، عمر، جنس، موبائل نمبر، پتا، تاریخ اور کرونا رپورٹ کا نتیجہ لیک کیا گیا ہے۔ سائبر سیکیورٹی کے محقق راج شیکھر راجہریا نے بھی ٹویٹ کیا کہ ذاتی طور پر قابل شناخت معلوماتبشمول نام اور کرونا ٹیسٹنگ کے نتائج کو کنٹینٹ ڈیلیوری نیٹ ورک کے ذریعے عام کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  یواے ای میں‌ طوفانی بارشیں،75سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،نظام زندگی مفلوج

انھوں نے کہا کہ گوگل نے متاثرہ سسٹم سے لاکھوں ڈیٹا کو انڈیکس کیا ہے۔ راجہریا نے ڈارک ویب پر دستیاب دستاویزات کے جو اسکرین شاٹس شیئر کیے ہیں وہ ظاہر کرتے ہیں کہ لیک ہونے والا ڈیٹا کو ون پورٹل پر اپ لوڈ کرنے کے لیے تھا۔اس سلسلے میں بھارتی وزارت الیکٹرانکس اور آئی ٹی کو بھیجے گئے ایک ای میل سوال کا کوئی جواب نہیں ملا۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ میں رکنیت :امریکا نے فلسطین کی درخواست ویٹو کردی