شانگلہ میں لینڈ سلائینڈنگ

شانگلہ میں لینڈ سلائینڈنگ سے دو بچے جاں بحق

شانگلہ میں کوزہ الپوری موتہ خان کے مقام پر ہونے والی لینڈ سلاینڈنگ کے باعث دو بچے جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ چار زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ شانگلہ میں تحصیل الپوری میں لینڈ سلاینڈنگ کی وجہ سے ایک گھر بھی زمیں بوس ہوا جس کی وجہ سے کل آٹھ افراد دب گئے تھے۔ ملبے تلے دبے ہوئے دو افراد کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے جب کہ مرکزی شاہراہ ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہو گئی ہے۔ زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے علاج معالجہ کیا لیکن دوران علاج دو بچے دم توڑ گئے تاہم زیر علاج چار افراد کا علاج معالجہ جاری ہے ۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا حکومت کا رواں سال کو ترچ میر کے سال کے طور پر منانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کے احکامات نظر انداز، ٹانک میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری

یہ بھی پڑھیں:موسم: خیبر پختونخوا میں جمعہ کے روز سے مذید بارشوں اور برفباری کا امکان

ریسکیو حکام ملبے تلے دبے ہوئے مزید دو افراد کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس سلسلے میں علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ الپوری بشام مرکزی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند ہے لیکن امید ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں میں ٹریفک کے لیے کھل جائے گی۔