چکن اسٹیم روسٹ

چکن اسٹیم روسٹ

اجزا

  1. چکن
  2. دہی چار کھانے کے چمچ
  3. نمک حسب ذائقہ
  4. (لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی
  5. (زیرہ ایک چائے کا چمچ (بھنا اور کُٹا ہوا
  6. الائچی پاوڈر آدھا چائے کا چمچ
  7. گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
  8. لیموں کا رس چار کھانے کے چمچ
  9. لہسن ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  10. تیل دو کھانے کے چمچ
  11. تیل فرائنگ کے لئے

تركيب

  • پہلے ایک پیالے میں چکن، دہی، نمک، پسی لال مرچ، زیرہ، الائچی پاوڈر، گرم مصالحہ، لیموں کا رس، لہسن ادرک کا پیسٹ اور دو کھانے کے چمچ تیل ڈال کر ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔
  • پھر چکن کو ایک پین میں ترتیب سے ڈال دیں اور بچا ہوا مصالحہ اس کے اوپر ڈال دیں۔
  • پھر مصالحے والے پیالے میں تھوڑا سا پانی ڈال کر پین میں ڈال دیں اور اچھی طرح سٹیم ہونے دیں۔
  • پھر جب چکن سٹیم ہو جائے تو اس تھوڑا سا تیل ڈال کر فرائی پین میں فرائی کر لیں اور سرو کریں۔