Corona test

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد6919 ہوگئی

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد6919 ہوگئی
کورونا وائرس سے 128افراد جاں بحق، 1645صحت یاب ہو چکے ہیں
پنجاب 3291،سندھ2008، خیبر پختونخوا 912اور بلوچستان میں 280کیس رپورٹ .گلگت بلتستان 237، اسلام آباد145اور آزاد کشمیر میں 46کیسز کی تصدیق

کورونا وائرس سے ملک میں ہونے والی 128 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ سندھ میں 45 اور خیبرپختونخوا میں 42 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 34 ، بلوچستان میں 3، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں:  آصفہ بھٹو کی کامیابی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

سندھ میں آج اب تک کورونا وائرس کے مزید 340 کیسز سامنے آئے ہیں اور 4 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کی تصدیق صوبائی ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کی۔

پنجاب میں آج اب تک کورونا وائرس کے مزید 216 کیسز سامنے آئے ہیں اور 6 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کی تصدیق پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے کی گئی ہے۔

بلوچستان میں آج بروز جمعرات اب تک کورونا کے مزید 11 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 280 ہوگئی ہے جب کہ اب تک 3 افراد وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پیٹرول 4 روپے 53 پیسے، ڈیزل 8 روپے 14پیسے فی لیٹر مہنگا

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 5 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں نئے کیسز کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 145 ہوگئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں سے 47 نئے کیسز اور 4 اموات سامنے آئیں جس کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 42 ہوگئی جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 912 ہوگئی۔ صوبے میں مزید 13 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں