سلمان خان نیا گانا میں چلا

سلمان خان کا نیا رومانوی گانا ‘میں چلا’ ریلیز ہو گیا

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اور پرگیہ جیسوال کی رومانوی میوزک ویڈیو ‘میں چلا’ ریلیز کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی سیریز نے ہفتے کے روز اپنا نیا گانا ‘میں چلا’ ریلیز کر دیا ہے جس میں بھارتی سپر اسٹار سلمان خان دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ ان کے ساتھ پرگیہ جیسوال جلوہ گر ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ زرین خان نے سلمان خان کا شکریہ ادا کیا

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا بھی سروگیسی کے ذریعے ماں بن گئیں

سلمان خان کی میوزک وڈیو کا گانا معروف گلوکار گرو رندھاوا اور یولیا ونتور نے گایا ہے، جبکہ گانے کی موسیقی اور الفاظ شبیر احمد کے ہیں۔ رومانوی میوزک ویڈیو کی ہدایت کاری شبینہ خان اور ڈائریکٹر گرفٹی نے کی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

بالی ووڈ اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر میوزک ویڈیو کے ریلیز ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں گانے کی چھوٹی سی ویڈیو کلپ ڈالی اور کہا کہ گانا ریلیز ہو گیا ہے۔

سلمان خان اور پرگیہ جیسوال کے علاوہ گلوکار گرو رندھاوا اور یولیا ونتور بھی گانے کی وڈیو میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔