483846 59940938

اپنی مدد خود کریں تو اللہ پاک بھی مدد کرے گا- وزیر اعلیٰ سندھ

سکھر : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا سکھر کا دورہ اور میڈیا سے بات چیت ان کا کہنا تھا کہ کل تک 1626 ٹیسٹ پورے صوبے میں کئے.کورونا کے 340 کیس آج مثبت سامنے آئے ہیں. سکھر ہمارا فرنٹ لائن پر تھا، ایران سے زائرین 1388 آئے تھے.280 مثبت آئے تھے.7 لاڑکانہ سے سکھر آئے تھے، 271 ٹھیک ہو چکے ہیں. سکھر میں 7 کورونا کے مریض موجود ہیں، باقی سب اپنے گھر چلے گئے ہیں.

مزید پڑھیں:  پاکستان کا تجارتی خسارہ 5ارب 41کروڑ 50لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا

وزیر اعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ بھر میں 576 صحتیاب ہوچکے ہیں.اب تک صوبے بھر کورونا وائرس کے باعث 45 اموات ہوئی ہیں. آج میں سکھر آیا ہوں.میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے جو کام کیئے ہیں وہ قابلِ تعریف ہیں میں میئر سکھر کو قدر کی نگاہ سے دیکھا ہوں۔میں سکھر کے عوام کا مشکور ہوں جنہوں نے بڑا تعاون کیا.

سکھر میں لوگ زائرین کو رکھنے کی وجہ سے پریشان تھے.ہم نے اچھی حکمت عملی سے اس کو لیبر کالونی تک قرنطینہ کیا. لاک ڈائون کر کے ہم خوش نہیں لیکن اس کے سوا کوئی راستہ نہیں.ہم شفاف طریقہ سے راشن تقسیم کر رہے ہیں.

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، یادگار شہدا پر حاضری

میری لوگوں سے درخواست ہے کہ اپنی مدد خود کریں تو اللہ پاک بھی مدد کرے گا. وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سکھر میں پریس کانفرنس