وزیراعظم کا ٹیلی فون نمبر

وزیراعظم ایک بار پھر عوامی شکایات اور آرا سننے کے لئے تیار

وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر عوامی شکایات اور آرا سننے کے لئے تیار ہے ، گفتگو آج ٹیلی ویژن، ریڈیو ، ڈیجیٹل میڈیا پربراہ راست نشر کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج سے عوامی رابطے کی ایک مہم کے سلسلے میں ٹیلیفون کے ذریعے عوام سے براہ راست گفتگو کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان "آپ کا وزیر اعظم۔۔۔آپ کے ساتھ” کا پروگرام گذشتہ سال فروری سے عوام سے براہ راست رابطہ رکھے ہوئے ہیں ،مذکورہ پروگرام میں عوام براہ راست سوالات پوچھیں گے اور وزیر اعظم اُن کے جواب دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:میاں نواز شریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100فیصد وزیر اعظم عمران خان کا تھا

وزیرِاعظم پاکستان سے براہ راست گفتگو کے لئے 051-9224900 ملائیں، عوام سے وزیراعظم کی یہ گفتگو ٹیلی فون، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہِ راست نشر کی جائے گی۔

مزید دیکھیں :   شانگلہ: تحصیل پورن میں معمولی تکرار پر نوجوان قتل