محمد رضوان سال کے بہترین کرکٹر

محمد رضوان سال کے بہترین T20 انٹرنیشنل کرکٹر قرار

قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد رضوان کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20 کرکٹر آف دی ایئر قرار دے دیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کرکٹر آف دی ائیر کے لئے محمد رضوان، وانندو ہسارنگا، مچل مارش اور جوز بٹلر کی نامزدگیاں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم آئی سی سی وڈ ڈے ٹیم آف دی ایئر کے بھی کپتان مقرر

آئی سی سی کے مطابق محمد رضوان نے سال 2021 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اورمحمد رضوان نے 29 ٹی ٹوئنٹی میچز میں1326 رنز 73.66 کی اوسط سے بنائے۔ محمد رضوان نے وکٹوں کے پیچھے سے 24 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے افغانستان کو شکست دے کر ایریبین سی باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ڈبل خوشی اس بات کی ہے کہ یہ ایوارڈ پاکستان کو ملا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا کی ٹاپ ٹیمز میں پاکستان کا نام آنا خوشی کی بات ہے، کریڈیٹ ٹیم مینجمنٹ اور ساتھی کرکٹرز کو بھی جاتا ہے۔ بلے باز کا یہ بھی کہنا تھا کہ سب کی محنت کی وجہ سے آج دنیا بھر میں پاکستان ٹیم کا نام ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا

واضح رہے کہ محمد رضوان نے گذشتہ سال آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جبکہ انہوں نے روایتی حریف بھارت کے خلاف ناقابل شکست 79 رنز کی اننگ کھیلی تھی۔

اس سے قبل آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر میں بھی 3 پاکستانی کرکٹرز جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے جن میں فواد عالم، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔