افغانستان میں انسانی بحران

وزیراعظم نے ایک بار پھر دنیا کو افغانستان میں’انسانی بحران‘ سے خبردار کردیا

وزیراعظم عمران خان نے سیو افغان لائیوز ہیش ٹیگ مہم کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کردی، انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ بھوک کے دہانے پر لاکھوں افغانوں کو فوری امداد فراہم کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم ایک بار پھر عوامی شکایات اور آرا سننے کے لئے تیار

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں ’سیو افغان لائیوز’ ہیش ٹیگ متعارف کرواتے ہوئے کہا کہ میں اس مہم میں اپنی آواز بھی شامل کروں گا۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پی اے سی کے نام پر حکومت اور اپوزیشن میں نیا تنازعہ

وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ لوگ افغانستان میں پھیلنے والے انسانی بحران کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی بین الاقوامی مہم میں شامل ہوں، افغانستان میں لاکھوں افغانوں، خاص طور پر بچوں کو فاقہ کشی کا خطرہ لاحق ہے۔

مزید پڑھیں:  ایران کا پاکستان کے ساتھ تحارتی حجم بڑھانے کا عندیہ

یہ بھی پڑھیں:افغان طالبان کا وفد امریکی حکام سے مذاکرات کے لیے ناروے روانہ

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ شیئر کی تھی۔

انہوں کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے خبردار کرتا رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام چیف نے بھی افغانستان میں انسانی بحران پرالرٹ جاری کردیا ، پاکستان ہر ممکنہ ریلیف فراہم کرتا رہے گا مگرعالمی برادری کواقدام کرناہوں گے ، یہ سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ افغان عوام کو بحران سے بچایا جائے۔