پشاور موٹروے گاڑی سے منشیات برآمد

موٹروے پر حادثے کا شکار گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

موٹروے ایم ون پشاور اسلام آباد سیکشن پر حادثے کی شکار گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹر وے پر پشاور ٹول پلازہ سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر ایک گاڑی کے حادثے کی اطلاع پر موٹر وے پولیس امدادی کارروائی کے لیے موقع پر پہنچی تو گاڑی میں کوئی شخص موجود نہیں تھا۔

مزید پڑھیں:  صوابی، بھائی کی اپنے سگے بھائی پر گولیوں کی بوچھاڑ

یہ بھی پرھیں؛پشاور: 10 کلو سونے کی دبئی اسمگلنگ ناکام،ملزمان گرفتار

موٹر وے پولیس کی ٹیم نے گاڑی کی تلاشی لی تو گاڑی کی ڈگی سے 36 کلو گرام چرس اور 30 کلو گرام افیون برآمد ہوئی۔
برآمد ہونے والی منشیات قبضے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ موٹر وے پولیس نے مزید قانونی کارروائی کے لیے گاڑی اور برآمد شدہ منشیات پولیس اسٹیشن اکبر پورہ کے حوالے کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، خواتین ڈاکوؤں کی ڈکیتی واردات، سونا اور نقدی لے اڑیں