لڑکوں میں ویکسی نیشن کی شرح

طالبات میں ویکسی نیشن کا رجحان زیادہ، لڑکوں کی شرح مایوس کن

ضلع پشاور کے سرکاری سکولز میں کورونا سے بچائو کی ویکسی نیشن کی شرح لڑکوں میں انتہائی مایوس کن جبکہ لڑکیوں کی ویکسی نیشن میں پشاور صوبے کے دیگر تمام اضلاع کی فہرست میں 11ویں درجے پر کھڑا ہے۔

محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ پشاور کے تمام سرکاری سکولز میں 12سال سے اوپر کے تمام طلباوطالبات کی کورونا سے بچائو کیلئے
ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے اور اس مقصد کیلئے گزشتہ برس سے سرکاری اور نجی سکولز میں ویکسی نیشن مہم جاری ہے لیکن تاحال سرکاری سکولز میں سو فیصد طلبہ ویکسی نیٹ نہیں ہوئے ہیں، 35اضلاع کی فہرست میں لڑکوں کی ویکسی نیشن کے لحاظ سے پشاور 31ویں نمبر پر ہے یہاں پر اب تک 45.61فیصد لڑکوں کوپہلا اور دوسرا ٹیکہ لگوایا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  ڈالر کی قدر میں اضافہ، 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

ذرائع نے بتایا کہ زیادہ تر سکولز میں لڑکوں کی جانب سے انکار کیا گیا ہے جبکہ سکول انتظامیہ کی جانب سے ویکسی نیشن کیلئے کوئی سختی نہیں ہورہی اس کے مقابلے میں پشاور کے طالبات کے سکولز میں ویکسی نیشن کی شرح کافی بلند ہے اور انکار کے واقعات بھی زیادہ رپورٹ نہیں ہوئے ہیں اس لحاظ سے صوبے کے35اضلاع میں پشاور کا 11واں نمبر ہے سب سے زیادہ ویکسی نیشن دونوں شعبوں یعنی لڑکوں اور لڑکیوں کے سکولز میں اپرچترال 95فیصد ویکسی نیشن کے ساتھ سرفہرست اور سب سے کم ویکسی نیشن میں9.77فیصد تناسب سے مہمند کا آخری نمبر ہے۔

مزید پڑھیں:  بٹگرام، نامعلوم افرادکی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید