بابراعظم پلیئر آف دی ایئر قرار

بابراعظم آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر قرار

بابر اعظم کے نام ایک اور اعزاز، آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار دے دیا۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے چھ میچوں میں 67 سے زائد کی اوسط کے ساتھ 405 رنز بنائے، بابر اعظم اس سے قبل آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیمز آف دی ایئر کے کپتان بھی قرار دیئے گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بابر اعظم کو ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

ابر اعظم کا ایوارڈ جیتنے کے موقع پر کہنا ہے کہ فینز کا شکریہ جنہوں نے حوصلہ افزائی کی ،خوش قسمت ہوں کہ اتنی اچھی ٹیم میرے ساتھ موجود ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا

یہ بھی پڑھیں:محمد رضوان سال کے بہترین T20 انٹرنیشنل کرکٹر قرار

قومی کپتان نے کہاکہ جنوبی افریقامیں جا کر جیتنا بہت مشکل ہوتا ہے ، میں آئی سی سی اور پی سی بی کا بھی شکر گزار ہوں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی ویمن کرکٹر فاطمہ ثنا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ایمرجنگ وویمن کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد رضوان کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20 کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا تھا۔