اسکول میں بلی کو داخلہ

بچوں کے اسکول میں آوارہ بلی کو داخلہ مل گیا

ترکی کے ایک بچوں کے اسکول میں آوارہ بلی کو داخلہ مل گیا اور اس پیاری سی سٹوڈنٹ بلی کا خوبصورت نام بھی رکھ دیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بلی اسکول میں بچوں کے ساتھ بیٹھی ہے اور خوب دلچسپی سے روزانہ کلاس میں آتی ہے۔

ترکی اردو کی جانب سے بھی اس ویڈیو اور خبر کو شئیر کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ ترکی کے شمال مغربی صوبے برسا میں آوارہ بلی گھومتی پھرتی بچوں کے سکول کی کلاس میں آ گئی اور اس بلی کا بھی بچوں کے ساتھ دل لگ گیا، تاہم اب یہ بلی روز بچوں کے ساتھ کلاس میں بیٹھتی ہے

مزید پڑھیں:  افغانستان میں بارش اور سیلابی ریلے ، 33افراد جاں بحق

صرف یہی نہیں بلکہ اسکول انتظامیہ نے اس بلی کو اسکول میں داخلہ دے کر باقاعدہ اس کا سکول کارڈ بھی بنا دیا ہے۔

بچوں اور اساتذہ نے بلی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اس کا نام بھی رکھ دیا ہے اور سب اسے “کارامل” کے نام سے پکارتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی شہریوں کے اردن کے شاہ عبداللہ کیلئے پیاربھرے پیغامات

بلی کی ویڈیو اس دل موہ لینے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، اور لوگ اس ویڈیو کو خوب پسند کر رہے ہیں۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین خوب تبصرے کر رہے ہیں تاہم ایک پاکستانی صارف حامد خان امازئی نے لکھا ہے کہ ’’پاکستان میں تو ہمارے بچوں کو اسکول میں داخلہ نہیں ملتا ان لوگوں نے بلیوں کو سکول داخل کروادیا، سلام ہے ان کو‘‘۔