انوشکا ویرات کی بیٹی

انوشکا اور ویرات کی بیٹی کا چہرہ پہلی بار منظرعام پر

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ماسٹر بیٹر ویرات کوہلی اور بالی ووڈ کی معروف ہیروئن انوشکا شرما کی بیٹی ویمیکا کا چہرہ پہلی بار واضح طور پر مداحوں نے دیکھ لیا۔

دورہ جنوبی افریقہ پر موجود بھارتی ٹیم میں شامل سابق کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ بھی اسٹیڈیم میں اپنی بیٹی کے ہمراہ موجود تھیں۔ اس موقع پر پراڈ کاسٹنگ کیمرے نے نہ صرف کیمرہ دونوں ماں بیٹی کی جانب کیا بلکہ ویمیکا کا چہرہ بھی فوکس کرکے ظاہر کردیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

دوسری جانب ویمیکا کا چہرہ دکھانے پر دونوں اسٹارز کے فینز نے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور براڈ کاسٹرز کو پرائیویسی میں مداخلت کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا بڑی سختی کے ساتھ اپنی پرائیوسی کا خیال رکھتے ہوئے بچی کو میڈیا سے دور رکھ رہے تھے۔