کنول اور ذوالقرنین بیمار

کنول اور ذوالقرنین شادی کا لڈو کھانے کے بعد بیمار پڑگئے

ٹک ٹاک کی معروف جوڑی کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر شادی کے بعد بیمار پڑگئے۔

کنول آفتاب نے اپنے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا۔

ٹک ٹاک اسٹار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ’اُن کی اور اُن کے شوہر ذوالقرنین سکندر کی طبیعت ناساز ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں:کنول آفتاب پیا دیس سدھار گئیں

اُنہوں نے کہا کہ ’ہم اپنے تمام چاہنے والوں کی دُعاؤں کے منتظر ہیں۔کنول آفتاب نے مزید کہا کہ ’ہماری جلد صحتیابی کے لیے بہت ساری دُعائیں کریں۔‘

واضح رہے کہ اس جوڑی کا گزشتہ سال اپریل میں نکاح ہوا تھا جبکہ حال ہی میں کنول آفتاب کی رخصتی ہوئی ہے۔