ویرات انوشکا بیٹی کی تصاویر

بیٹی کی تصاویر وائرل ہونے پر ویرات اور انوشکا ناخوش

بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے گزشتہ روز بیٹی وامیکا کی پہلی واضح تصاویر وائرل ہونے پر بیان جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر مشہور جوڑی انوشکا ویرات کی جانب سے انسٹاگرام سٹوری شیئر کرتے ہوئے اس حوالے سے وضاحت دی گئی ہے۔ انہوں نے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ! ہمیں احساس ہے کہ کل ہماری بیٹی کی سٹیڈیم میں تصاویر کھینچی گئیں جس کے بعد وہ تصاویر بڑے پیمانے پر شیئر کی گئیں۔ انوشکا ویرات نے اپنی سٹوری میں لکھا کہ ہم سب کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ ہماری بیٹی کی تصاویر بے خبری میں لی گئی، نہیں جانتے تھے کہ کیمرہ ہم پر تھا، بیٹی کی سوشل میڈیا پر موجودگی کے حوالے سے ہمارا مؤ قف اور درخواست آج بھی وہی ہے۔

مزید پڑھیں:  چین کے 20 ہزار سینیما گھروں میں 12ویں فیل ریلیز کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں:انوشکا اورویرات کی بیٹی کا چہرہ پہلی بار منظرعام پر

انہوں نے مزید لکھا کہ ہم واقعی اس کی تعریف کریں گے اگر وامیکا کی تصاویر کو ان وجوہات کی بناء پر شائع نہیں کیا جائے جن کی ہم نے پہلے وضاحت کی تھی۔ انوشکا ویرات کے وضاحتی بیان پر مداح بھی سوشل میڈیا پر ان کی حمایت میں پیش پیش ہیں، ساتھ ہی پبلشرز سے وامیکا کی تصاویر ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے ۔

مزید پڑھیں:  مہوش کی بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات

دوسری جانب ویرات کوہلی نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وہی اسٹوری شیئر کرکے اپنا ردّعمل دیا۔

خیال رہے گزشتہ روز دورہ جنوبی افریقہ پر موجود بھارتی ٹیم میں شامل سابق کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ بھی اسٹیڈیم میں اپنی بیٹی کے ہمراہ موجود تھیں۔ اس موقع پر براڈکاسٹنگ کیمرے نے ویمیکا کا چہرہ فوکس کر کے ظاہرکردیا۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا بڑی سختی کے ساتھ اپنی پرائیوسی کا خیال رکھتے ہوئے بچی کو میڈیا سے دور رکھ رہے تھے۔