ارطغرل غازی ڈرامہ

ارطغرل غازی کے اداکار آرتک بے انتقال کر گئے

ترکی کے معروف ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ میں ان کے سپاہی آرتک بے کا کردار ادا کرنے والے اداکار انتقال کرگئے۔

آرتک بے کے اہل خانہ نے اس افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اداکار طویل عرصے سے پھیپھڑوں کے کینسر سے لڑ رہے تھے۔

گزشتہ دنوں پیکن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پیارے دوستو، کمر میں درد کی شکایت کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس گیا مگر مجھے پھیپھڑوں کا کینسر ہے ٹیومر بھی پھیل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بیماری نے اپنے ابتدائی مراحل میں کوئی علامات ظاہر نہیں کی، کیموتھراپی کے پہلے دن میرا سب سے بڑا تعاون میرے خاندان کے ساتھ ہے، تو کیا میرے دوست بھی ہیں؟

یہ بھی پڑھیں:حنا الطاف کے گھر صفِ ماتم بچھ گئ

اس خبرسے پورے ترکی میں صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے اور ان کے ساتھی اداکاروں کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ایبرک پیکن کوان کے آبائی شہر مرسی میں آخری سفر پر روانہ کیا جائے گا۔

آئبرک پیکچن 22 مئی 1970 کو پیدا ہوئے اور 2001 سے وہ اداکار کے طور پر کام کررہے تھے، انہوں نے متعدد فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

یاد رہے کہ آئبرک پیکچن جنوری 2021 میں ارطغرل میں بامسی کا کردار ادا کرنے والے اداکار نور الدین سونمیر کے ساتھ پاکستان آئے تھے اور پاک ترک معارف فاؤنڈیشن کی تقریب میں شریک بھی ہوئے۔