پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی

‏پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا دعویٰ

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس جاری کر دی جس کے مطابق پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے مطابق پاکستان کرپشن رینکنگ میں 16 درجے اوپر چلا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اقتصادی اصلاحات کی کامیابی کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیا جا رہا ہے

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق کرپشن میں اس اضافے کے بعد پاکستان دنیا میں 140 ویں نمبر پر آ گیا، 2020ء میں اس کا نمبر 124 واں تھا۔2021 میں پاکستان کا اسکور 28 رہا، 2020 میں 31 جبکہ 2019 میں اسکور 32 تھا ، پی ٹی آئی کے تین سالہ دور حکومت میں چار درجے تنزلی ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں:  آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کردار نہیں تھا، عمران خان
مزید پڑھیں:  آرمی چیف سے سعودی وزیر دفاع کی ملاقات، تعاون بڑھانے پر غور

واضح رہے کہ کرپشن پرسیپشن انڈیکس کا اسکور کم ہونا کرپشن میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔