خیبر پختونخوا قبائلی اضلاع کیلئے فنڈز

خیبر پختونخوا نے قبائلی اضلاع کیلئے وفاق سے مزید فنڈز مانگ لئے

قبائلی اضلاع میں خیبر پختونخوا حکومت 20ارب روپے استعمال کر سکی ہے جبکہ وفاقی حکومت سے مزید فنڈز کے اجراء کیلئے رابطہ کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی جانب سے چیف سیکرٹری کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا وفاقی حکومت نے قبائلی اضلاع کیلئے 30ارب روپے مختص کئے ہیں جن میں سے 15ارب جاری کئے گئے اب تک صوبائی حکومت 15ارب روپے مکمل طور پر خرچ کر چکی ہے جبکہ مزید رقم کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا گیا ہے ۔ اسی طرح ضم اضلاع ترقیاتی پروگرام کے تحت 24ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں سے اب تک صرف 5ارب 66کروڑ روپے ہی خرچ کئے جا سکے۔

مزید پڑھیں:  پشاورکی جامعات میں وی سیز تعیناتی کا مسئلہ حل کررہے ہیں، صوبائی وزیر مینا خان

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضم اضلاع ترقیاتی پروگرام کے تحت 27منصوبے منظور کرلئے گئے تاہم 28منصوبے تاحال منظوری کے منتظر ہیں اسی طرح تیز رفتار ترقیاتی پروگرام کے تحت 59منصوبے منظور کرا لئے گئے جبکہ 49منصوبے تاحال متعلقہ فورم سے منظور کرانے ہیں۔ چیف سیکرٹری کو بتایا گیا کہ قبائلی اضلاع میں اراضی کا حصول اس وقت سب سے بڑی رکاوٹ ہے جس کے باعث ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں مشکلات سامنے آ رہی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ :خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر نو منتخب ارکان سے حلف لینے کا حکم