پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز اکائونٹس

پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کے اکائونٹس منجمد کر دئیے گئے

فیڈر بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے قومی ایرلائن پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کردئیے۔ ایف بی آر کے مطابق ٹکٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر پی آئی ایکے بینکس اکاونٹ منجمد کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے پچھلے دو سال سے ٹکٹ پر وصول کی جانے والی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع نہیں کرائی .

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب، وزرا، مشیر اور معاونین شرکت کرینگے

قومی ایئر لائن نے دو سال سے فیڈرل ایکسائز کے 4.50 ارب روپے ادا کرنے تھے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق ملک بھر میں پی آئی اے کے 50 اکاونٹس منجمد کیے گئے ہیں جن سے 46 کروڑ 50 لاکھ روپے اب تک ریکوری کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے اکاؤنٹس 4 ارب روپے ٹیکس ریکوری تک منجمد رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ، جوڈیشل الاونس کے کیس پر سماعت، جواب طلب