پریانکا نے بیٹی کیلئے گھر

پریانکا نے بیٹی کے لیئے لاس اینجلس میں عالیشان گھر خرید لیا

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور اُن کے شوہر گلوکارنک جونس نے بیٹی کے لیے عالی شان گھر خرید لیا ہے۔

بین الااقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ جوڑی کافی عرصے سے اپنے خاندان کو بڑھانے کے بارے میں سوچ رہی تھی اور اس حوالے سے انہوں نے 2019 میں لاس انجلیس میں ایک مینشن بھی خریدا تھا‘۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

جوڑے کی جانب سے 2019 میں خریدے جانے والا مینشن 20 ملین یعنی دو کروڑ ڈالر کی مالیت کا ہے۔ پریانکااور نِک نے بچی کی ضروریات کے مطابق اس گھر کی تزئین و آرائش میں مہینوں گزارے۔ جب اس جوڑے نے یہ گھر خریدا تو ان کے ذہن میں بچوں کا خیال تھا اور اس کے لیے انہیں ایک ایسی جگہ کی ضرورت تھی جس میں کُھلی جگہ اور ہریالی ہو۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

یہ بھی پڑھیں:پریانکا چوپڑا بھی سروگیسی کے ذریعے ماں بن گئیں
خیال رہے اداکارہ کی بیٹی کی پیدائش مقررہ وقت سے 3 ماہ قبل ہوئی ہے لیکن اس کی حالت اب صحت مند بتائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ تین روز قبل انسٹاگرام پر پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے سروگیسی کے ذریعے بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا تھا۔