ثانیہ مرزا کیرئیر کا آخر ی میچ

ثانیہ مرزا کیرئیر کا آخری میچ ہار گئی

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن میں اپنا مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل ہار گئیں۔اس ناکامی کے ساتھ یہ میچ آسٹریلین اوپن میں ان کے کیریئر کا آخری میچ ثابت ہوا۔ ثانیہ مرزا نے 2022 سیزن کے بعد کھیل سے کنارہ کشی کا اعلان کر رکھا ہے۔ملیبورن میں جاری ایونٹ کے مسکڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں ثانیہ اور راجیو رام کو چارچھ اور پانچ سات سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ 34 سالہ ثانیہ مرزا نے اپنے کیریئر میں آسٹریلین اوپن کے دو ڈبلز ٹائٹل جتنے کا اعزاز پایا ہے۔