پشاور گھر میں گیس لیکج

پشاور: گھر میں گیس لیکج سے دھماکا،1 جاں بحق 3 بچے زخمی

پشاور کے علاقے گنج میں گھر کے اندر گیس بھر جانے سے دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

پشاور پولیس کے مطابق رات میں گیس کی فراہمی بند ہونے سے جلتا چولہا بند ہو گیا تھا اور گیس کی فراہمی بحال ہونے پر گھر میں گیس بھر گئی۔ صبح چولہا جلاتے وقت دھماکا ہوا جس کے باعث گھر میں آگ لگ گئی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ واقعے میں 3 بچے زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق شخص کی نعش اور زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، بشام واقعہ کے بعد این سی پی گاڑیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ