کرکٹر یووراج سنگھ بیٹے کی پیدائش

کرکٹر یووراج سنگھ اور ہیزل کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ اور اُن کی اہلیہ و بالی ووڈ اداکارہ ہیزل کیچ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

کرکٹر اور اداکارہ دونوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہاں گزشتہ روز ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انوشکا اور ویرات کی بیٹی کا چہرہ پہلی بار منظرعام پر

سابق بھارتی کرکٹر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’ہمیں اپنے تمام پرستاروں، خاندان اور دوستوں کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ آج خدا نے ہمیں بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم اپنے اس ننھے مہمان کو دُنیا میں خوش آمدید کہتے ہوئے خدا کا شکر ادا کرتے ہیں، خوشی کے اس موقع پر ہمارے خاندان کی پرائیویسی کا احترام کریں۔‘

واضح رہے کہ یووراج سنگھ سال 2016ء میں بالی ووڈ اداکارہ ہیزل کیچ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔