کیمرون فٹ بال اسٹیڈیم

کیمرون: فٹ بال اسٹیڈیم میں بھگدڑ سے 8 افراد ہلاک

کیمرون کے دارلحکومت کے اولیمبے فٹ بال اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے کے باعث 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اسٹیڈیم میں میچ سے قبل بھگدڑ کے نتجے میں آٹھ ہلاک اور 38 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین، چار مرد، ایک بچہ شامل بھی ہے۔ جن میں 7 کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں:  افغانستان میں طوفانی بارشیں، جاں بحق افراد کی تعداد 70 ہو گئی

انتظامیہ کے مطابق اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے ہجوم نے ایک ساتھ انٹری لینے کے کوشش کی، کہ اچانک بھگدڑ مچ گئی۔ اولمبے اسٹیڈیم میں 60 ہزار لوگوں کی گنجائش ہے لیکن، کورونا کے ضوابط کی وجہ سے، اس کی گنجائش 80 فیصد یعنی 48 ہزار کیمرون کے فکسچر کے لیے محدود تھی۔

مزید پڑھیں:  طورخم:افغانستان سے آنیوالے مریضوں کیلئے ویزہ شرط لازمی قرار