ثانیہ مزرا ریٹائرمنٹ پر ناخوش

ثانیہ مزرا ریٹائرمنٹ کا اعلان جلدی کرنے پر ناخوش

بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو اپنے جلد ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے فیصلے پر افسوس ہونے لگا ہے ۔

مکسڈ ڈبلز میں کوارٹر فائنل سے باہر ہونے کے بعد ثانیہ مزرا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایمانداری سے کہوں تو اب احساس ہو رہا ہے کہ شاید ریٹائرمنٹ کا اعلان جلد کر دیا ہے، جس پر افسوس ہے۔ ثانیہ مرزا نے کہا کہ مجھے اپنا ٹینس کیرئیر ختم ہونے پر کچھ خاص خوشی نہیں ہے کیونکہ اس وقت ہر کوئی مجھ سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے پوچھ رہا ہے، میں میچ جیتنے کے لیے ٹینس کھیل رہی ہوں اور جب تک میں کھیلوں گی، یہی کوشش رہے گی کہ جیتتی رہوں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر

یہ بھی پڑھیں:http://ثانیہ مرزا کیرئیر کا آخری میچ ہار گئی

ثانیہ کا کہنا تھا کہ میرا اب بھی ٹینس کے بارے میں وہی خیال ہے کہ اپنا 100 فیصد دوں، کبھی کبھی یہ کام کرتا ہے اور کبھی کبھی ایسا نہیں ہوتا لیکن میں اب بھی سال کے باقی میچز میں 100 فیصد پرفارم کرنے کے لیے تیار ہوں۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

واضح رہے کہ 19 جنوری کو ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2022 میرا آخری ٹینس سیزن ہوگا۔