بنوں خواجہ سرا جاں بحق

بنوں : شادی کی تقریب میں فائرنگ،خواجہ سرا جاں بحق 4 افراد زخمی

بنوں کے علاقے گریڑہ شاہجہاں میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں خواجہ سرا جاں بحق جب کہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بنوں میں شادی کی تقریب کے دوران دو گروپوں میں فائرنگ ہوئی جس میں خواجہ سرا جاں بحق اور4 افراد زخمی ہوگئے جب کہ دونوں گروپوں میں تنازع کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں ،پروگرام میں جاں بحق ہونے والے خواجہ سرا کا تعلق چارسدہ سے ہے۔

مزید پڑھیں:  ممند خیل قوم کو باران ڈیم اراضی کا 20 کروڑ روپے معاوضہ ادا

ذرائع کے مطابق موقع پر پہنچنے والی پولیس گاڑی پر بھی فائرنگ کی گئی جس میں پولیس اہلکار محفوظ رہے جب کہ فائرنگ میں زخمی ہونے والوں کوحراست میں لے کر طبی امداد کی فراہمی کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، شادی کی تقریب میں فائرنگ، 6 افراد جاں بحق