شہزاد اکبر کا استعفیٰ منظور

شہزاد اکبر کا بطور مشیر استعفیٰ منظور

صدرِ مملکت عارف علوی نے شہزاد اکبر کا بطور مشیر استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ صدرمملکت کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے شہزاد اکبر کے مستعفی ہونے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

شہزاد اکبر نے 24 جنوری کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اپنے استعفے کا اعلان کیا تھا اور بتایا تھا کہ انہوں نے استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھیج دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی سے وابستہ رہوں گا، قانونی برادری کے ممبر کی حیثیت سے اپنا حصہ ڈالتا رہوں گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور بی آر ٹی سکینڈل: ٹھیکیداروں کے اکاؤنٹس منجمد
مزید پڑھیں:  ججز کے خط کا معاملہ:پی ٹی آئی نے انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا

یہ بھی پڑھیں:شہزاد اکبر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان مشیر برائے احتساب کے لیے ناموں پر مشاورت کررہے ہیں، اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم خود کریں گے۔