فواد چوہدری مافیا کا سامنا

ہم منظم مافیا کا سامنا کر رہے ہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ہم منظم مافیا کا سامنا کر رہے ہیں، عالمی بینک پاکستان کی 5.37 فیصد ترقی کی تصدیق کر رہا ہے، کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کی حکومتی پالیسیوں کی عالمی سطح پر تعریف ہو رہی ہے تو ایسے وقت میں ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کی بے سروپا رپورٹ آتی ہے جس کا سر ہے نہ پیر اور ایک پریس ریلیز پر ہیڈ لائنیں لگ جاتی ہیں۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرینسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کہتی ہے کہ پاکستان میں رول آف لاء میں تنزلی ہوئی لیکن کسی کو نہیں پتا وہ یہ کیوں کہہ رہے ہیں؟

مزید پڑھیں:  پی ڈی ایم تجربات ناقابل برداشت، عوامی مسائل پر توجہ دینا ہوگی، علی امین

رپورٹ میں مالیاتی کرپشن کا تذکرہ بھی نہیں تاہم پریس ریلیز میں ایسے قصے جوڑے گئے کہ کرپٹ اپوزیشن کی بھی جرات ہوئی کہ حکومت پر تنقید کرے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور فضل الرحمان عمران خان کی حکومت کو کرپٹ کہیں، اسے آسمان پر تھوکنا کہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، مہنگائی پر قابو پانے کیلئے جامع حکمت عملی اپنانی ہوگی، ثمرہارون بلور