فیشن شو موناکو کی شہزادی

پیرس فیشن شو میں موناکو کی شہزادی کی گھوڑے پر انٹری

یورپی ملک موناکو کی شہزادی نے فرانس کے دارالحکومت میں ہونے والے فیشن شو کے سٹیج پر گھوڑے پر سوار ہوکر نیا سٹائل متعارف کرادیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پیرس میں ہونے والے فیشن برانڈ ‘چینلز’ کے خصوصی ملبوسات کے شو کے دوران موناکو کی شہزادی 35 سالہ شارلٹ کاسی راگی گھوڑے پر سوار ہو کر سامنے آئیں۔

مزید پڑھیں:  نصیرت کیمپ اور رفح پر اسرائیلی بمباری، 55 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

انتظامیہ نے شو کا آغاز ہی موناکو کی شہزادی شارلٹ کاسی راگی کی انٹری سے کروایا۔ شارلٹ کاسی راگی نے پہلے گھوڑے کو آرام سے پورے سٹیج پر کیٹ واک کروائی اور آخر میں تیزی سے گھوڑے کو دوڑاتی ہوئی سٹیج سے باہر چلی گئیں۔

مزید پڑھیں:  امریکی سینیٹ اجلاس، اسرائیل کیلئے 26 ارب ڈالر کا بل منظور