پاکستان میں کورونا کیسز

کورونا بے لگام، ملک میں مزید 30افراد لقمہ اجل بن گئے

پاکستان میں کورونا کیسز کے وار جاری ہیں، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک دن میں 8 ہزار 183 نئے کیسز سامنے آگئے۔ مثبت کورونا کیسز کی شرح 11.92 فیصد ہوگئی۔ ساڑھے تین ماہ بعد ایک دن میں کورونا سے 30 افراد کا انتقال ہوا،
پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 192 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایل آر ایچ کا میڈیا ڈیپارٹمنٹ ایک بار پھر کورونا کی لپیٹ میں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 8 ہزار 183 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 2 ہزار 70 ہو گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 68 ہزار 624 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 11.92 فیصد رہی۔

مزید پڑھیں:  ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنا ہوگا، صدر مملکت
مزید پڑھیں:  عدالت کا بشریٰ بی بی کا اینڈوسکوپی ٹیسٹ کروانے کا حکم

اب تک کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 132 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 785، خیبرپختونخوا 5 ہزار 989، اسلام آباد 979، گلگت بلتستان 188، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 752 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 35 ہزار 965، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 89 ہزار 300، پنجاب میں 4 لاکھ 71 ہزار 925 ، اسلام آباد میں ایک لاکھ 23 ہزار 648 ، بلوچستان میں 34 ہزار 187 ، آزاد کشمیر میں 36 ہزار 465 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 580 ہو گئی ہے۔