پی ایس ایل پشاور زلمی

پشاور زلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مدمقابل ہوں گے

پاکستان سپرلیگ( پی ایس ایل) سیون میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا۔

آج کا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے دوران کھیلا جائے گا،میچ رات 7 بجے شروع ہوگا۔ میچ سے قبل پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کورونا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے جس کے باعث وہ ابتدائی میچز سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ کورونا مثبت ہونے کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے شاہدآفریدی بھی آج کا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کی ٹیم میں افتخار احمد، محمد نواز ، عمر اکمل ، فوکنر اور بین ڈکٹ شامل ہیں البتہ تجربہ کار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کورونا کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 7: کورونا کا شکارشاہد آفریدی کھیلنے کے لئے بے تاب

ذرائع کے مطابق وہاب ریاض کورونا مثبت آنے کے بعد آئسولیشن میں ہیں جس کے باعث وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ نہیں کھیلے گے، وہاب کی غیر موجودگی میں شعیب ملک ٹیم کی قیادت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  قومی کرکٹ ٹیم 5سال بعد آئرلینڈ کا دورہ کرے گی

واضح رہے کہ وہاب کے علاوہ کامران اکمل اور ارشد اقبال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔ ملتان سلطانز  نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 125 رنز کا ہدف اننگز کے آخری اوور میں حاصل کر لیا۔

نشینل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔