اسرائیلی صدر امارات کا دورہ

اسرائیلی صدر تاریخ میں پہلی بار 30 جنوری کو امارات کا دورہ کریں گے

اسرائیلی صدراسحاق ہرتصوغ نے 30جنوری کو متحدہ عرب امارت کا دوروزہ دورہ کریں گے اور اماراتی رہ نمائوں سے ملاقات کریں گے۔اور اس 2 روزہ دورے میں خاتون اول بھی ان کے ساتھ ہوں گی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ اپنی اہلیہ کے ہمراہ 30 جنوری کو ابوظہبی پہنچیں گئے۔ دو روزہ دورے کے دوران اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کریں گے۔اسرائیلی صدر دبئی میں جاری ایکسپو 2020 کا دورہ بھی کریں گے اور اسرائیلی کمپنیوں کے اسٹالز پر بھی جائیں گے۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ سرکاری سطح پر تعلقات کی عدم موجودگی کے باوجود2020 میں اسرائیل اور یواے ای کے طیاروں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے اتفاق کیا تھا۔اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے ایل آل اسرائیل ایئرلائنز کے طیارے نے گذشتہ ماہ ابوظبی جانے کے لیے سعودی عرب کی فضائی حدودہی سے پرواز کی تھی۔

مزید پڑھیں:  ایران سے بڑا سیلابی ریلا پاکستان میں داخل،آبادی کو خطرہ