پشاور زلمی کا ترانہ آیا زلمی

پشاور زلمی کا آفیشل ترانہ ”آیا زلمی” ریلیز

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 7 کے لیے پشاور زلمی کا آفیشل ترانہ ’’آیا زلمی‘‘ ریلیز کردیا گیا ہے۔

ترانہ معروف پشتو سنگر زر سنگا، سنی خان درانی، زارا مدنی، طیب رحمان اور زوہا زبیری نے گایا ہے جبکہ زلمی ترانے کو روحیل حیات نے پروڈیوس کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 7: کورونا کا شکار شاہد آفریدی کھیلنے کے لئے بے تاب

تفصیلات کے مطابق ’’آیا زلمی‘‘ ترانے میں پشاور زلمی کی ایمبیسیڈر ماہرہ خان نے شاندار پرفارمنس پیش کی ہے جب کہ ویڈیو میں اداکار علی رحمان بھی نظر آرہے ہیں۔

پشاور زلمی ترانے کی آفیشل ویڈیو میں زلمی کے کپتان وہاب ریاض، شعیب ملک، کامران اکمل، حسین طلعت اور عثمان قادر بھی ان ایکشن نظر آرہے ہیں۔