کورونا وائرس کیا ہے

کورونا وائرس ملک بھر میں مزید 27 افراد چل بسے

پاکستان میں مہلک وبا کورونا وائرس سے مزید 27 افراد موت کی وادی میں چلے گئے ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 219 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 7 ہزار 963 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 10 ہزار 33 ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 70 ہزار 389 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 11.31 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا بے لگام، ملک میں مزید 30افراد لقمہ اجل بن گئے

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29219 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 10 ہزار 33 تک پہنچ چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کے تمام ٹَیسٹ کلیئر، رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2062 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 76 ہزار 719 ہو گئی ہے۔