بھارت نے جاسوسی کی

بھارت نے جاسوسی کیلئے اسرائیل سے سافٹ وئیر خریدا، امریکی اخبار

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے 2017 میں اسرائیل سے ہتھیاروں کی خریداری کے ساتھ جاسوسی کیلئے استعمال ہونے والا سوفٹ وئیر اسپائی وئیر خریدنے کا بھی معاہدہ کیا۔بھارتی حکومت اور اسرائیل کے ہتھیاروں کی خریدی کے معاہدے میں اسپائی وئیر کی خریداری بھی شامل تھی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی افواج کے رفح شہر پر حملوں کا سلسلہ جاری، مزید 5 فلسطینی شہید

امریکی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مودی سرکار نے 2017 میں اسرائیل سے اسپائی وئیرپیگاسس خریدنے کا بھی معاہدہ کیا۔ اسپائی وئیر کو سیاسی مخالفین اور دیگر شخصیات کی جاسوسی کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔بھارت اور اسرائیل کی حکومتوں نے اسپائی وئیر کی فروخت کے معاہدے کو عوامی سطح پر تسلیم نہیں کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکی محکمہ خارجہ کا غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے منفی اثرات کا اعتراف