کورونا وائرس کی علامات

کورونا وائرس مزید 29 جانیں نگل گیا

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 29 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 248 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 7 ہزار 978 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 17 ہزار 991 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 70 ہزار 389 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 11.31 فیصد رہی۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: سرکاری و نجی عمارتوں کے باہر تجاوزات ہٹانے کا حکم

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا میں اومیکرون کے 15 نئے کیسز رپورٹ

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 151 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 812، خیبرپختونخوا 5 ہزار 996، اسلام آباد 979، گلگت بلتستان 188، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 755 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پبلک اکاؤ نٹس کمیٹی کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 40 ہزار 23، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 92 ہزار 519، پنجاب میں 4 لاکھ 76 ہزار 420، اسلام آباد میں ایک لاکھ 26 ہزار 473، بلوچستان میں 34 ہزار 342، آزاد کشمیر میں 37 ہزار 572 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 642 ہو گئی ہے۔